حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن ہوگا: جوبائیڈن

Published On 16 January,2025 01:08 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ امریکی سفارتکاری اور محنت کا نتیجہ ہے، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے باعث حماس کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مئی میں پیش کئے گئے جنگ بندی معاہدے کو درست سمت میں آگے بڑھایا، جنگ بندی اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک مذاکرات جاری رہیں گے۔