اسرائیل کے ہسپتال اور کیمپ پر حملے، 3 سالہ بچی سمیت 7 فلسطینی شہید

Published On 24 December,2024 06:21 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیل کے غاصبانہ حملوں میں کمی نہ آ سکی۔

اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال اور المواسی کیمپ پر تازہ حملے کئے، حملوں میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو آگ لگ گئی، خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کو نشانہ بنایا جس سے 3افراد جان سے گئے۔

پولیو کے قطرے پینے گئی 3 سالہ بچی بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئی، اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 317 تک جا پہنچی، ایک لاکھ 7 ہزار 713 افراد زخمی ہو چکے۔

حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں، متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔