ترکیہ کا حالات سازگار ہونے پر شام میں سفارخانہ کھولنے کا اعلان

Published On 12 December,2024 04:07 am

انقرہ: (ویب ڈیسک): رکیہ نے کہاہے کہ شام میں حالات سازگار ہونے پر سفارت خانہ کھولیں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن نے کہا کہ انقرہ شام کے صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ اس وقت دوبارہ کھولے گا جب حالات اس کی اجازت دیں گے۔

واضح رہے شام میں2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے ایک سال بعد دمشق میں ترکیہ کا سفارتخانہ بند کر دیا گیا تھا، دمشق میں سکیورٹی کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال اور ترک حکومت کی جانب سے بشار الاسد سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے پیش نظر ترکیہ کا سفارت خانہ 26 مارچ 2012 کو بند کیا گیا تھا۔