پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر نے دباؤ مسترد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ 2027ء تک صدر رہوں گا، مجھے پانچ سال تک مینڈیٹ ملا اُسے نبھاؤں گا، اُمید ہے دوسروں کی غیر ذمہ داری کا بوجھ مجھ پر نہیں ڈالا جائے گا، نئے وزیراعظم کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد صدر ایمانوئل میکرون پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔