نیٹو نے اردن میں بھی اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا

Published On 05 December,2024 04:58 am

برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کے نئے سربراہ مارک روٹے نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا۔

نیٹو سربراہ مارک روٹے نے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ اقدام خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرے گا، علاقے کی سٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، اردن مشرق وسطیٰ میں نیٹو کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو عمان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہا ہے، ہمارا یہ اقدام خطے کے ممالک کے ساتھ ہمارے ان گہرے تعلقات کی نشاندہی کرے گا جو ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ مضبوط ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لئے نیٹو کا خصوصی ایجنڈا ترتیب دیا گیا ہے، تاہم مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی طرف نیٹو کی توسیع ہمارے جنوبی پڑوس کی طرف توسیع ہو گی لیکن یہ ٹرانس اٹلانٹک کو نیٹو میں لانے والی نیٹو کی شق نمبر پانچ والی توسیع نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اردن کے شاہ عبداللہ نے نئے نیٹو سربراہ کی دعوت پر نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پہلی بار شرکت کی ہے۔