پیرس: (دنیانیوز) فرانس میں وزیراعظم مشیل برنیئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔
فرانس کے وزیراعظم مشیل برنیئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے موقع پر پارلیمنٹ کے577 میں سے 331 ارکان نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا، فرانس میں 62 سال بعد کسی سربراہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔
بجٹ منظوری کے لئے خصوصی اختیارات کا استعمال تحریک عدم اعتماد کا باعث بنا، مشیل برنیئر کو فرانسیسی صدرمیکرون نے تین ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا۔