مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری

Published On 04 October,2024 05:25 am

ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نئے اماموں کی تقرری کی شاہی منظوری دیدی گئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے جبکہ مسجد نبویﷺ میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبداللہ القرافی کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے