امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری پر طور لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Published On 24 September,2024 05:40 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو وہاں سے چلے جانا چاہیے جب کہ ابھی پروازیں دستیاب ہیں۔

امریکی مشیر قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکیوں کی بحفاظت لبنان سے نکلنے کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں، کمرشل پروازوں سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان پراسرائیلی زمینی حملے کی مخالفت کرتے ہیں : امریکی وزارت خارجہ

امریکی جان کربی نے بتایا کہ لبنان میں پھنسے اپنے شہریوں کے لیے پریشان ہیں اور اس سلسلے میں اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ لبنان گزشتہ روز سے لبنان پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 600 کے قریب ہوگی جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔