قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہمارا نام استعمال نہ کریں، اپنی پالیسیوں کا خمیازہ بھگتیں۔
مصر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان الزامات کا فیصلہ کن اور سخت رد عمل سے جواب دیا ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مصری سرحد سے غزہ کی پٹی میں ہتھیار داخل ہو رہے ہیں۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں نیتن یاہو کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو مصر کا نام استعمال کرکے اسرائیلی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے اور قیدیوں کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے یہ بیانات مصر، قطر اور امریکہ کی طرف سے کی گئی ثالثی کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں، قاہرہ اس سلسلے میں اسرائیلی حکام کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔