غزہ: (دنیا نیوز) عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کے ورانٹ گرفتاری جلد جاری کئے جائیں۔
پاکستانی نژاد پراسیکیوٹر کریم خان نے آئی سی سی کے ججز کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے میں تاخیر نہ کی جائے، اس اقدام میں بلا جواز تاخیر فلسطینی اراضی میں متاثرین کے حقوق پر اثر انداز ہو گی۔
خط کے متن کے مطابق وارنٹ جاری نہ ہونے سے فلسطینیوں کے جذبات متاثر ہو رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔
پاکستانی نژاد پراسیکیوٹر کریم خان نے خط میں لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے دائر قانونی پٹیشن کو بھی خارج کیا جائے۔