لندن:(ویب ڈیسک) برطانوی عام انتخابات میں22سالہ نوجوان نے کامیاب ہوکر’ بے بی آف دی ہاؤس‘ کا لقب حاصل کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق الیکشن جیتنے والی لیبرپارٹی کے سیم کارلنگ کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے،2002میں پیدا ہونے والے سیم کارلنگ کیمبرج یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہیں، لیبرپارٹی کے سیم کارلنگ نے حالیہ انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کے شیلیش وارا کو 39 ووٹوں سے شکست دی۔
نومنتخب پارلیمنٹیرین سیم کارلنگ نے اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ مزید نوجوان سیاست میں شامل ہوکر آگے آئیں گے۔
خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کو بے بی آف دی ہاؤس کا لقب دیا جاتا ہے، اس سے قبل کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ لیبر ایم پی کیئر ماتھر تھے، جنہوں نے 2023 میں سیلبی اور اینسٹی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی عام انتخابات کے تمام نشستوں کےنتائج آگئےہیں۔لیبرپارٹی نے 412،کنزرویٹوپارٹی نے121،لب ڈیم نے72 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔