کیئرسٹارمر نے کابینہ کی تقرری شروع کردی، انجیلا رینر نائب وزیراعظم منتخب

Published On 05 July,2024 09:10 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی نو منتخب وزیراعظم کیئرسٹارمر نے اپنی کابینہ کی تقرری شروع کردی ہے۔

نومنتخب وزیراعظم نے انجیلا رینر کو نائب وزیر اعظم جبکہ ریچل ریوز کو وزیر خزانہ مقرر کر دیا، ریچل ریوز برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

وزیر اعظم کئیر سٹارمر نے ڈیوڈ لیمے وزیر خارجہ ، جان ہیلے کو وزیر دفاع تعینات کیا ، شبانہ محمود کو وزیر انصاف، یوونٹ کوپر کو وزیر داخلہ کا عہدہ سونپ دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کیئرسٹارمر نے سیاست میں اعتماد بحال کرنے اور ’’خدمت کی حکومت‘‘ بنانے کا عزم کیا ہے۔