ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ایک دہائی بعد شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب دمشق میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جارہا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب 12 سال بعد شام میں فیصل المجفیل کو اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جارہا ہے، سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کہ بعد وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔
سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا جب کہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔