یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل کا ردعمل سامنے آگیا

Published On 22 May,2024 07:12 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک) 3 یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل کا ردعمل سامنے آگیا۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کے دوران کہا کہ مسجد اقصیٰ کا دورہ 3 یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ردعمل ہے۔

بن گویر کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 3 اہم ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔