غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے بعد رفح میں بھی حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے اسرائیل کے فوجیوں پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجو رفح میں صیہونی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور گاڑیوں کو مجاہدین نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جنگجوؤں کے حملوں سے اسرائیل کا بھاری جانی اور مالی نقصان بھی ہوا ہے۔