غزہ:(دنیا نیوز) اسرائیلی فورسزکی غزہ میں ظلم و بربریت کے 200 دن مکمل ہوگئے مگر صیہونی فوج کی بمباری رُکی نہ جنگ بندی مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہوسکی۔
مظلوم فلسطینیوں کو ایک دن بھی سکون کا سانس لینے کو نہ ملا، اسرائیلی فورسز کی بربریت نے غزہ کو قبرستان میں تبدیل کر دیا ،خان یونس میں اجتماعی قبروں سے اب تک 310 شہداء کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
غزہ کے طبی ماہرین ہسپتال کے صحن میں لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، نصیرات کیمپ کے شمال میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، جنوبی غزہ میں 15لاکھ فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ کو اسرائیلی زمینی حملے کا سامنا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد34ہزار183 ہوگئی، 77ہزار143 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، رفاہ کے علاقے میں 6لاکھ 10ہزار بچے اسرائیل کے مبینہ فوجی آپریشن کے نشانے پر ہیں۔