اسلام آباد :(دنیا نیوز )پاکستان نے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8ویں قسط روانہ کردی۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے غزہ کے لئے اہم اعلان کے بعد پاکستان کی جانب سےغزہ کے متاثرین کیلئے 8ویں قسط روانہ کی گئ ، امدادی سامان میں موسم سرما میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہیں۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے، سامان غزہ کے لوگوں کو آگے ترسیل کے لیے مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔