دبئی : (دنیانیوز) دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔
حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج
رپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاؤئنٹر بند کردیے ہیں ، شدید رش کی وجہ سے کئی افراد نے رات سڑکوں پر گزاری، ابھی تک دبئی ، شارجہ ، عجمان کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور ہزاروں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
شارجہ ائرپورٹ سے ائر عربیہ کا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ دبئی کے کچھ میٹرو سٹیشن بند ہیں لیکن وہاں سے بس سروس فراہم کی جارہی ہے اور پانی کو نکالنے ،سڑکوں کو کھولنے کے لیے ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔