بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران حالیہ صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو شورش میں نہیں ڈالے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔
چین نے ایران کی جانب سے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کو سراہا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر فکر کا اظہار کیا ہے۔