جنیوا: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا ،برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس اسرائیل کو فلسطینی قتل عام کی ذمہ داری سے بچا رہے ہیں اور فلسطینی نسل کشی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نےاسرائیلی جارحیت کے جواب میں آپریشن اپنے دفاع کے حق میں کیا، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے فوجی شروع کارروائی کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔