بیروت : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں ضہیرہ اور ناقورہ کے مضافات کو نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق آج اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں نبی شیت کے علاقے میں حزب اللہ گروپ کے لیے ہتھیاروں کی تیاری کے ایک اہم مقام پر بمباری کی، حزب اللہ نے اس حملے میں ایک کارکن کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
فوج نے مزید کہا کہ یہ بمباری گذشتہ رات شمالی اسرائیل کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے جواب میں کی گئی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ گروپ کے درمیان تقریباً روزانہ کی بنیاد پر سرحد پار گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔