بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published On 11 April,2024 08:40 am

دہلی، ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پڑوسی ملک بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

بنگلہ دیش کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

دوسری جانب بھارت میں بھی بسنے والے مسلمانوں کی جانب سے عید کی نماز کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کو عید سعید کی مبارک باد پیش کی۔