غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنرل عامر ایویوی نے امریکا میں اسرائیل کی فلسطین سے متعلق اتھارٹی کے انچارج کو میٹنگ کے دوران بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے فوجی اور سپاہی منظم منصوبے کے تحت فلسطینی خواتین کا جنسی استحصال کر رہے ہیں۔
بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے اسرائیلی جنرل کے سامنے غزہ میں فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ اٹھایا تو جنرل عامر ایویوی نے گھناؤنے منصوبے کا اعتراف کر لیا۔
دوسری جانب ماہ رمضان میں بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 72 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 32 ہزار 142 ہو گئی ہے۔
7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 74 ہزار 412 فلسطینی زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔