روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

Published On 24 January,2024 03:08 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی  کے مطابق آئی ایل 76 طیارہ بیلگورودریجن میں گرکرتباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ جس علاقے میں گرا وہاں لڑائی جاری ہے، طیارے میں 65 جنگی قیدی اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

طیارہ گرنے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔