افغانستان میں تباہ ہونیوالے روسی طیارے کا ملبہ مل گیا، 4 مسافر زندہ بچ گئے، 2 لاپتہ

Published On 21 January,2024 11:07 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں تباہ ہونے والے روسی طیارےکا ملبہ مل گیا، 4 مسافر زندہ بچ گئے، 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

افغان وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار طیارے کا ملبہ ضلع کوف آب کے پہاڑی علاقے میں ملا، طیارے میں سوار 4 مسافر زندہ بچ گئے ، 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

طیارہ بدخشاں کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوا تھا، طیارے میں ایک روسی مریضہ سمیت 6 افراد سوار تھے۔

روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ براستہ بھارت اور ازبکستان، تھائی لینڈ سے روس جا رہا تھا، طیارہ حادثے سے قبل ریڈار سے غائب ہوگیا تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔