طبی سہولیات کی عدم فراہمی، غزہ مہلک بیماریوں کی زد میں ہے: عالمی ادارہ صحت

Published On 30 December,2023 06:48 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) عالمی رہنماؤں اور اداروں کی تنقید کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں مہلک بیماریوں کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بنیادی ساز و سامان سمیت طبی سہولیات کی قلت کے باعث بیماریاں پھیل گئی ہیں، غزہ میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ڈبلو ایچ او نے کہا کہ غزہ میں 1 لاکھ 36 ہزار 400 افراد ڈائیریا کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں، غزہ میں چکن پاکس کے 5330 جبکہ 42 ہزار 700 مریض جلدی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں مریضوں تک ادویات نہ پہنچائی گئیں تو مزید مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔