اسرائیلی فورسز کی شام میں بمباری، ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اہلکار ہلاک

Published On 29 December,2023 10:45 pm

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے محض چند دن پہلے ایرانی پاسداران انقلاب کے سینیر کمانڈر رضی موسی کو شام میں بمباری کر کے ہلاک کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمبار طیاروں نے نشانہ ہی پاسداران انقلاب کا لیا تھا، یہ پاسدران انقلاب کے اہلکار ایرنی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں سے متعلق امور تربیت کی ذمہ داری کے لیے شام میں تعینات تھے۔

اسرائیل اپنے شام پر حملوں کو کم ہی زیر تبصرہ لاتا ہے تاہم اس نے کھلے لفظوں میں اعلان کر رکھا ہے کہ اپنے سب سے بڑے دشمن ایران کو شام میں بشار الاسد کی مدد کرنے کے لیے نہیں چھوڑے گا۔

شام سے متعلق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف ایک شامی دفاعی پوزیشن تھی، اسی طرح دمشق کے نزدیک اس کے نشانے پر ائیر پورٹ تھا۔ یاد رہے اس سے پہلے بھی اسرائیل اس ائیر پورٹ کو بارہا بمباری کا نشانہ بنا چکا ہے۔