ڈوڈوما: (دنیا نیوز) تنزانیہ میں بارش سے پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی جہاں اب تک 63 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم تنزانیہ نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 63 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر موجود رہیں۔
خیال رہے کہ افریقی ممالک میں شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، سیلاب کے باعث کینیا، صومالیہ ایتھوپیا اور تنزانیہ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔