بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق دریائے ستلج کے علاقے میں سیلاب کے باعث بند کیے گئے 63 سکول کھول دئیے گئے جس کے بعد سیلابی علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔
محکمہ تعلیم کا بتانا ہے کہ یہ سکول سیلابی صورتحال کی وجہ سے 20 اگست کو بند کیے گئے تھے، کھولے گئے سکولوں میں پاکپتن کے 48 اور عارف والا کے 15سکول شامل ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول پر آنے کے بعد ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 30988 کیوسک اور اخراج 16866 کیوسک ہے۔