بارسلونا: (دنیا نیوز) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ قطر، مصر، امریکا، یورپی یونین اور سپین سمیت متعدد ممالک جنگ بندی کیلئے کام کررہے ہیں۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بارسلونا میں بحیرہ روم کے سربراہی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کتنے دن کیلئے ہو گی۔
عارضی جنگ بندی کو ’’ایک ،دو یا تین ‘‘ دن کیلئے بڑھایا جا سکتا ہے، قطر، مصر، امریکا، یورپی یونین اور سپین سمیت متعدد ممالک جنگ بندی کیلئے کام کررہے ہیں۔
فلسطینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ تباہ ہو چکا ہے، مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے، غزہ کے لوگوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔