ڈبلن : (ویب ڈیسک/دنیانیوز ) آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈبلن کے سٹی سینٹر میں چاقو کے حملے میں پانچ برس کی بچی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔
سکول کے باہر ایک اور واردات میں چھ برس کی بچی اور پانچ برس کے بچے کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔
چاقو حملے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو ملوث قرار دیا گیا ہے جو زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے، اس واقعے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی جس پر قابو پانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔
مشتعل افراد نے ٹرام، بس اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ متعدد دکانیں بھی لوٹ لی گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فسادات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، امن امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرینٹی کالج کو بند کردیا گیا ہے۔