سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن انتقال کرگئیں

Published On 14 November,2023 11:08 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن ماریانے بیری انتقال کرگئیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی 86 سالہ پھوپھی کے انتقال کی تصدیق کی اور ان سے قریبی تعلق کے جذبات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 86 سالہ ماریانے بیری نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئیں۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ففتھ ایونیو اپارٹمنٹ میں ایک 86 سالہ معمر خاتون باتھ روم میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں جن کی اس وقت تک موت واقع ہو چکی تھی۔

نیویارک پولیس نے تصدیق کی ہےکہ ماریانے کی موت پیر اور منگل کی شب ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوئی۔