ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ

Published On 29 October,2023 08:37 am

واشنگٹن: (دنیانیوز) سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کردیا ۔

سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگا س میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ حماس کی تباہی ضروری ہے اور اس بحران کی ذمہ دار،جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔

سابق امریکی صدر  نےاسرائیل کی متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی بھی دیدی۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی شدید ترین بمباری جاری ہے اور مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا  جس سے غزہ کا دنیا سے رابطہ کٹ گیا، مواصلاتی نظام تباہ ہونے سے اسرائیلی بمباری کے نقصانات کی تفصیل سامنے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں :حماس کے آخری کارندے کے مرنے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

22 روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 8 سو سے زیادہ ہوگئی، جس میں  36 سو سے زائد بچے اور 1800سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں ۔