ٹرمپ دوبارہ صدر بنے توغیرقانونی تارکین کیخلاف تاریخی آپریشن ہوگا: امریکی میڈیا

Published On 12 November,2023 11:06 am

نیویارک : (دنیانیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیرقانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا، عشروں سے امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد بھی بے دخل کئے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پر پھر سے پابندی لگانا چاہتے ہیں، ٹرمپ متعدد بیماریوں کو بنیاد بناکر بھی لوگوں کے امریکا آنے پر پابندی عائدکرینگے۔