ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر حماس کی دہشتگردی کی مذمت اور اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار فلسطینی شہریوں سے بھی ہر قیمت پر انصاف کیا جانا ضروری ہے۔
Canada continues to unequivocally condemn Hamas’ abhorrent terrorism, and supports Israel’s right to defend itself. At the same time, the price of justice cannot be the continued suffering of Palestinian civilians.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 1, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں بمباری سے عام شہریوں خصوصاً بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے، ہم انسانی بنیادوں پر کچھ وقت کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ امداد پہنچائی جا سکے، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی بھی ممکن بنائی جائے۔
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ رفاہ کراسنگ پر نقل و حرکت کے بارے میں خبریں مثبت ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بشمول کینیڈین اور دیگر غیر ملکی شہری وہاں سے نکل سکیں، ہم شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی حمایت جاری رکھیں گے۔
The news around movement at the Rafah crossing is positive, and we are working to make sure that more people – including Canadians and all foreign nationals – can leave. We’ll continue to advocate for civilians to be protected and for international law to be upheld.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) November 1, 2023