غزہ میں معصوم، مظلوم لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے، سکاٹش فرسٹ منسٹر

Published On 28 October,2023 11:17 pm

ایڈن برگ: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ غزہ میں معصوم اور مظلوم لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا کہ فلسطین، اسرائیل تنازع کا حل فوری جنگ بندی ہے، فوجی آپریشن اور بمباری سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا، غزہ کی صورت حال دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مکمل بلیک آؤٹ سے انسانیت کو بہت نقصان ہوگا، غزہ میں پھنسے ساس اور سسر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اسرائیل فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر رسائی کی سہولت فراہم کرے۔