ساؤتھ افریقہ میں کشمیر کے حق میں تحریک زور پکڑنے لگی

Published On 27 October,2023 11:28 pm

پیٹوریا: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں کشمیری، پاکستانی و مقامی کمیونٹی نے فلسطین اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا۔

ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں پریٹوریا، کیپ ٹاؤن، میرزبرگ، پولوکوانے اور دیگر شہروں میں تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں کمیونٹی کی طرف سے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔

مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر بھارتی افواج کی بربریت کے خلاف بل بورڈز آویزاں کیے گئے، کمیونٹی نے کشمیر کی حمایت میں ریلیاں نکالیں اور نعرے بازی کی۔

مساجد میں نماز جمعہ کے وقت فلسطین اور کشمیر کے حق میں خطابات سنے گئے، نماز جمعہ کے بعد نمازیوں میں کشمیر سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔