نیویارک: (ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی بھی قسم کی احمقانہ کارروائی کی تو اس کا منہ توڑ اور تباہ کن جواب دیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اسرائیل کی جانب سے مسلسل دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا، ایرانی مشن نے اسرائیل پر حملوں میں حماس کی معاونت کا الزام بھی مسترد کر دیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سات دہائیوں کے جابرانہ قبضے اور ناجائز صیہونی حکومت کے گھناؤنے جرائم کے خلاف جائز دفاع ہے۔