فلپائن : صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

Published On 04 October,2023 03:03 pm

منیلا: (ویب ڈیسک ) فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آج صبح  ساڑھے گیارہ بجے فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکز سطح زمین سے10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔