نیویارک : (دنیانیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہناہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی سرپرستی میں اسرائیل ، سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل دے گا ، فلسطینیوں کو یہودیوں کے لیے الگ یہودی ریاست کے قیام کے حق کو تسلیم کرنا ہو گا ۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دوسرے عرب ملکوں کو بھی امن معاہدے کرنے پر آمادہ کرےگا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔