والیٹا: (دنیا نیوز) مالٹا میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان مالٹا میں ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان جاری سفارتی تناؤ کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
یاد رہے کہ جوبائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان ملاقات نومبر میں سان فرانسِسکو میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس میں ہو سکتی ہے، سلیوان اور وانگ یی کے درمیان آخری ملاقات مئی میں ویانا میں ہوئی تھی۔