جرمن وزیر خارجہ نے چین کے صدر کو 'ڈکٹیٹر' قرار دیا

Published On 17 September,2023 07:28 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے چین کے صدر شی جن پنگ کو 'ڈکٹیٹر' قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کیساتھ انٹرویو میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے نے روس ۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات کے بارے میں کہا کہ برلن "یوکرین کی حمایت کرے گا چاہے وہ کچھ بھی کرے۔"

انہوں نے کہا کہ "اگر روسی صدر ولادی میر پوتین یہ جنگ جیت جاتے ہیں تو ہم دنیا بھر کے دیگر آمروں جیسے چینی صدر کو کیا ہدایت دیں گے؟"

دوسری جانب بیجنگ نے ابھی تک ان بیانات پر کوئی ردعمل یا تبصرہ نہیں کیا جبکہ میڈٰیا پر کچھ مبصرین نے ان بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا، ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی پر تنقید کرتے ہوئے "احمقانہ اور جلد بازی" میں بات کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتےہیں۔

وزیر کی یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی ممالک اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی دراڑ دیکھی جا رہی ہے۔