رواں سال افغانستان میں مہنگائی 9 فیصد کم ہوئی: عالمی بینک نے معاشی رپورٹ جاری کر دی

Published On 04 September,2023 05:57 am

کابل: (دنیا نیوز) افغان کرنسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہوئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے مہنگائی میں بھی 9 فیصد سے زائد کم ہوئی ہے، ورلڈ بینک نے افغانستان کے معاشی حالات پر رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی اور مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب میں کمی اور رسد میں اضافہ ہے، افغانستان میں مہنگائی میں کمی کی دوسری وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونا ہے۔

ورلڈ بینک کا رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ افغان کرنسی کے استحکام کی ایک وجہ اندرون ملک خرید و فروخت میں ڈالر کے استعمال پر پابندی بھی ہے، افغانستان میں طالبان حکومت نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور رپورٹ کو درست حقائق قرار دیا۔