واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکی صدر بائیڈن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو ایف بی آئی نے ہلاک کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی صدر اور دیگر حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص یوٹاہ میں ایف بی آئی کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کے مطابق گریگ رابرٹ سن نے فیس بک بندوقوں کے ساتھ بائیڈن اور کی تصاویر لگائیں تھیں، رابرٹ سن نے ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ الزامات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر کو بھی قتل کی دھمکیاں دیں۔
خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ رابرٹ سن نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کو بھی دھمکیاں دی تھیں ۔
ایف بی آئی ایجنٹس یوٹاہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے سے چند گھنٹے قبل سالٹ لیک سٹی میں متعلقہ شخص کے گھر وارنٹ کی تعمیل کے لیے پہنچے تھے ۔