ماسکو : (دنیانیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں، جو ضرورت پڑنے پر استعمال کریں گے۔
امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم ملنے کے معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
روس کے صدر پیوٹن کاکہنا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کلسٹر ہتھیار استعمال ہوئے تو ہمیں بھی جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کا یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کا اعلان
غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تباہی اور ہولناکی کے سبب 100 سے زائد ممالک میں کلسٹر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ روس سے لڑائی کے لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ یوکرین نے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے شہری علاقوں پر ان کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔