ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور فرانس نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کی توانائی کی منتقلی کی وزیر ایجنس پانیر روناچیٹ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دونوں ممالک نے شفاف توانائی کے حصول اور توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ توانائی کا شعبہ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی حکومتوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 2 فروری 2023 کو دستخط کیےتھے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس : فاسٹ ٹریک انصاف کا حصول دنیا کے لیے مثال بن گیا
دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ معاہدے طے شدہ اصولوں، اہداف اور مقاصد کے مطابق گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی کوششوں پرمرکوز ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا، نیز توانائی کی فراہمی کی سلامتی، پائیداری اور استطاعت میں اضافہ مملکت اور فرانس کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک ترجیحات ہیں۔