سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی امور پر گفتگو

Published On 27 June,2023 09:55 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزاد محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹیلیفون کیا ، دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ باہمی امورپرگفتگو کی گئی، اس دوران پیوٹن نے سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے روس کی سلامتی اوراتحادکیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس کی جنگ بندی کوششوں کو سعودی ولی عہد کی جانب سے سراہا گیا۔