گوشت پر ہاتھ ہلکا رکھیں: وسیم اکرم کی مداحوں کو نصیحت

Published On 11 July,2022 07:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے عید الاضحیٰ پر مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم نے اپنی ، اہلیہ اور بچوں کی طرف سے عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی اور کہا اللہ کرے کہ آپ کا دن اور پورا سال بہت اچھا گزرے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے روایتی پنجابی انداز میں نصیحت کی کہ عید کے موقع پر گوشت پر ہاتھ ہلکارکھیے، ایسا نہ ہو 36 کلو گوشت کھانے کے بعد کہیں کہ پیٹ خراب ہوگیا، گوشت 2 دن بعد بھی کھاسکتے ہیں۔

وسیم اکرم سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں، اکثر وہ لوگوں میں سماجی شعور بیدار کرنے کی کرتے ہیں لیکن اگر کوئی انہیں ذاتی طور پر تنقید کا نشانہ بنائے تو وہ اس کا جواب بھی خوب دیتے ہیں۔