حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

Published On 15 June,2023 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے  درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ تمام سرکاری ملازمین کو 23 جون بروز جمعہ تک اس ماہ کی تنخواہیں اداکی جائے تاکہ ملازمین عید کے حوالے سے اپنی ضروریات پوری کرسکیں ۔