عید قرباں پاکستان کی اندرونی معاشی سرگرمی کو فعال کرتی ہے: ادارہ شماریات

Published On 11 July,2022 09:28 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عید قرباں نہ صرف پاکستان کی اندرونی معاشی سرگرمی کو فعال کرتی ہے بلکہ اس کے ساتھ پاکستان کو زرمبادلہ کما کر دینے والی چمڑے کی صنعت کو خام مال فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں چمڑے کی بنی مصنوعات کی کھپت بہت کم ہے اور مقامی سطح پر پیدا ہونے والا 95 فیصد چمڑا اور اس سے بنی مصنوعات کو برآمد کر دیا جاتا ہے۔

2014 میں چمڑے کی مصنوعات کا برآمدات میں حصہ 5.1 فیصد تھا جو 2019 میں گھٹ کر 3.7 فیصد تک رہ گیا۔ 1990 کی دہائی میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 10 فیصد سے زائد تھیں۔